
امریکی ایئر فورس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
وینڈن برگ اسپیس فورس بیس، کیلیفورنیا: امریکی ایئر فورس کے گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے بدھ کی صبح ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ‘منیٹ مین III’ کا کامیاب تجربہ کیا۔
یہ تجربہ امریکا کے ایٹمی میزائل سسٹم کی تیاری اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے معمول کے سلسلوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق، یہ میزائل کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے فائر کیا گیا اور اس نے بحر الکاہل میں تقریباً 6,760 کلومیٹر (4,200 میل) کا فاصلہ طے کر کے مارشل آئی لینڈز میں موجود نشانے کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔
اس تجربے کو ‘GT-254’ کا نام دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجربہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ ایٹمی تجربات کے احکامات کے تناظر میں کیا گیا، تاہم امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ معمول کے مطابق تھا۔
