پل گیارہ بااثر ٹھیکیدار نے نوازشریف کینسر ہسپتال کے نام پرسیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا آفس سے تین سو قریب پرمٹ بنوالیے


سرگودھا(بیورو رپورٹ)پل گیارہ بااثر ٹھیکیدار نے نوازشریف کینسر ہسپتال کے نام پرسیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا آفس سے تین سو قریب پرمٹ بنوالیے۔جو 24گھنٹے لوڈ بھی روڈ پر آجا سکتے ہیں۔جنہوں نے اوور لوڈنگ شروع کررکھی ہے۔ان میں اکثریت کے پاس لائسنس بھی نہیں اور نہ ہی کاغذات مکمل ہیں اور پرمٹ کی آڑ میں تیزرفتاری بھی معمول بن چکی ہے۔ان کی غلط ڈرائیونگ سے روڈ بھی گھنٹوں جام رہتا ہے۔اور یہ لوگ بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان کے پرمٹ کی آڑ میں سیکرٹری آر ٹی اے کے عملہ نے جعلی پرمٹ بھی جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔سٹون ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اوروہاں کرش کی اب ضرورت بھی نہیں اور یہ لوگ پرمٹ وہاں کے ملی بھگت سے جاری کرواکر سپلائی دوسرے شہروں میں کررہے ہیں جس سے باقی لوگوں کا استحصال ہورہا ہے۔۔انہوں نے ڈی سی سرگودھا اور سیکرٹری آر ٹی اے پنجاب سے غیرقانونی اور غیرضروری پرمٹ کا نوٹس لے کران کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *