
ایسٹ، تھانہ پی آئی بی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں — ایس ایس پی زبیر نزیر شیخ۔
کراچی ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ایک ڈکیت اور دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، 2250 گرام چرس، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ اور کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ سابقہ ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان میں صلاح الدین ولد امیر، سعید احمد ولد نور احمد اور وہاب ولد نور اسلام شامل ہیں۔
