جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں نے دو سالہ آزادی کا منصوبہ اور ریفرنڈم کا اعلان کیا


جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں نے دو سالہ آزادی کا منصوبہ اور ریفرنڈم کا اعلان کیا یمن کے علیحدگی پسند گروپ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی یمن کے نام سے ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے دو سالہ عبوری منصوبہ شروع کر رہا ہے۔گروپ کے مطابق، اس منصوبے میں ایک نئے آئین کی تشکیل بھی شامل ہوگی، جسے وہ علیحدگی نہیں بلکہ جنوبی ریاست کی مکمل خودمختاری کی طرف ایک قدم” قرار دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں ریفرنڈم کرانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز یمن میں فضائی حملوں کے نتیجے میں ایس ٹی سی کے سات جنگجو ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق، ایس ٹی سی کے ایک عہدیدار نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملے سعودی قیادت والے اتحاد کی جانب سے کیے گئے۔ خبروں کے مطابق، گذشتہ ماہ ایس ٹی سی نے صوبہ حضرموت اور المہرہ کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہ پہلا بڑا واقعہ ہے جس میں فضائی حملوں سے جانی نقصان ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حضرموت کے شہر سیئون میں واقع ہوائی اڈے اور ایک فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گی
صورت حال اس وقت جنوبی یمن میں کشیدگی کو ظاہر کرتی ہے، جہاں ایس ٹی سی اور یمنی حکومت/سعودی اتحاد کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *