
وینزویلا کے وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی امریکی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور مذاکرات کے نام پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو تاریخ کی سب سے بڑی امریکی جارحیت کا سامنا ہے، جس کا جواب عوامی یکجہتی اور مزاحمت سے دیا جائے گا۔
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے مبینہ اغوا کی بات کہی تھی۔ وزیر دفاع نے اسے ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتح بالآخر وینزویلا کے عوام کی ہوگی۔
