سندھ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل تشدد کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد


سندھ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل تشدد کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد

حیدرآباد(بیورورپورٹ) وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور شوشل ورک ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سندھ کے زیرِ اہتمام ’’16 دن کی سرگرمیوں‘‘ کے سلسلے میں ڈیجیٹل تشدد، سائبر کرائم، خواتین کے تحفظ اور سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال سے متعلق ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طالب علموں خصوصی طور پر طالبات کو ڈجیٹل تشدد کے حوالے سے معلومات دی گئی۔

سیشن کی صدارت انچارج وومن کمپلینٹ سیل ،سیف ہاؤس جامشورو سیدہ قرت العین شاھ نے کی جبکہ چیئرمین سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ سید فیصل حیدر شاہ، پروفیسر ارم شاہ اور سید عباس حسین شاہ نے بھی شرکت کی.
اس موقع پر طالب علموں سے بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کرنا معاشرے کے لیے ضروری تاکہ جدید دور میں ڈجیٹل کرائم کے حوالے سے نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے ۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ قرۃ العین شاہ نے کہا کہ محکمہ ترقی و نسواں سندھ کے قائم کردہ خواتین کے لیے سیف ہاؤس میں شکایات کے اندراج اور فوری مدد کا باقاعدہ نظام موجود ہے. انہوں نے کہا کہ
طلبہ کو دوستانہ اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ڈیجیٹل ہراسگی اور سوشل میڈیا پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت ناگزیر ہے۔
پروگرام کوآرڈینیٹر سیف علی نے شرکاء کو بتایا کے اسپارک (سوسائٹی فار دا پروٹیکشن آف دا رائٹس آف چائلڈ) خواتین اور بچیوں کے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد خواتین اور بچیوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے
سیف علی نے خواتین کی مالی آزادی، ہنر مندی، نوجوانوں کے کردار سازی، طالبات کی شخصیت سازی اور معاشرتی کردار سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
سیف علی نے تربیتی و انٹرن شپ پروگرامز، اسکل بیسڈ کورسز اور نوجوانوں کی عملی زندگی میں داخلے کے لیے اسپارک پروگرام کی اہمیت بھی بیان کی۔

پروگرام کے اختتام پر سیدہ قرۃ العین شاہ نے کہا
یہ پروگرام صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک عزم ہے اور محفوظ ڈیجیٹل معاشرے کی طرف پہلا قدم
ہے.
نوجوان آج بااختیار، باشعور اور ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بننے کی جانب بڑھ رہے ہیں اورخواتین کا تحفظ صرف قانون نہیں، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر آواز مل کر اٹھتی ہے تو تبدیلی کوئی خواب نہیں رہتا اور ڈیجیٹل دنیا میں حفاظت ہی اصل آزادی ہے.

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *