سرگودھا بیورو رپورٹ واسا کی جانب سے سٹی ایریا سرگودھا میں رہائش پذیر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں اور شاہراہوں پر کھلے مین ہولز کی فوری اطلاع واسا کو دیں تاکہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے میں مدد مل سکے. اس سلسلہ میں واسا سرگودھا نے باقاعدہ طور پر واسا ہیلپ لائن شروع کر دی ہے کوئی بھی سیوریج کے حوالے سے مسئلہ ہو تو لوگ ہیلپ لائن نمبر1334پر کال کر کے مسئلہ بتا سکتے ہیں واسا کا عملہ عوام کی خدمت میں 24 گھنٹے کوشاں ہے اور ان کے مسائل کے حل لیے عملہ متحرک ہے لہذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ گلیوں محلوں میں کھلے ٹوٹے ہوئے مین ہولز کی نشاندہی کریں تاکہ ان کی مرمت وغیرہ کر کے ان پر ڈھکن وغیرہ رکھے جا سکے.
- Home
- علاقائی خبریں
- سرگودھا میں رہائش پذیر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں اور شاہراہوں پر کھلے مین ہولز کی فوری اطلاع واسا کو دیں
