گزشتہ شب اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزم سے مقابلہ


گزشتہ شب اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزم سے مقابلہ – جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار — ملزم کا تفصیلی سابقہ کریمنل ریکارڈ سامنے آ گیا
کراچی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر اجمیر نگری پولیس گزشتہ شب معمول کے گشت پر تھی کہ مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے دفاعی حکمتِ عملی کے تحت جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت
محمد جنید ولد ذہین احمد (زخمی)
گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 عدد پسٹل 9MM بمعہ لوڈ میگزین، 02 عدد موبائل فون اور 01 عدد موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ CPLC کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی تفتیش اور دستیاب پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم محمد جنید ایک عادی اور خطرناک جرائم پیشہ ہے، جو اس سے قبل بھی تھانہ خواجہ اجمیر نگری، تھانہ رضویہ، تھانہ سمن آباد، تھانہ شرافی گوٹھ، تھانہ الفلاح اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی، اسلحہ ناجائز رکھنے، پولیس مقابلوں اور سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں گرفتار اور چالان ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف اوقات میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 395، 397، 392، 34، 23(1)A سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج رہے ہیں، جبکہ بعض مقدمات میں اس کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی جا چکی ہے۔
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *