
بلوچستان میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کردی گئی قلعہ عبد اللہ بلوچستان میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کردی گئی۔قلعہ عبداللّٰہ میں ممنوعہ فصل کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور نفاذ قانون کے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کے مطابق کارروائی میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان میں منشیات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔منور حسین مگسی نے کہا کہ نورک سلیمان خیل میں آئس اور چرس تیار کرنے والی21 فیکٹریوں کو آگ لگا دی گئی ،کارخانے چلانے والوں کی رہائش گاہوں کو گرا دیا گیا۔
