رواں سال اب تک صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 86 ہزار 441 چھاپے مارے گئے

رواں سال اب تک صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 86 ہزار 441 چھاپے مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
منشیات کے دھندے میں ملوث 50 ہزار 364 ملزمان گرفتار، مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضہ سے 29 ہزار 492 کلو گرام چرس، 2814 کلو گرام ہیروئن، 1843 کلو گرام آئس برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
2575 کلو گرام افیون، 6 لاکھ 97 ہزار 368 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
صوبائی دارلحکومت لاہور میں 10 ہزار سے زائد منشیات فروش گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں منشیات فروشوں کے قبضہ سے 4864 کلوگرام چرس، 532 کلوگرام ہیروئن، 1024 کلوگرام آئس برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں منشیات فروشوں سے 297 کلوگرام افیون، 56 ہزار 486 لیٹر شراب بھی برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم
سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *