ایم پی اے حلقہ پی پی 77 اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی صفدر ساہی نے عوامی مسائل کے فوری حل کا یقین دلایا


ایم پی اے حلقہ پی پی 77 اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی صفدر ساہی نے عوامی مسائل کے فوری حل کا یقین دلایا پنجاب اسمبلی کے رکن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین، صفدر ساہی نے اپنے حلقے سے آئے ہوئے کارکنوں اور معززین کے وفود سے ساہی ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری اسد وڑائچ، چوہدری افضال، پا سکندر اور چوہدری یاسر گجر سمیت مقامی رہنماؤں کا ایک بڑا گروپ موجود تھا۔ وفد نے اپنے حلقے کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ پنجاب اسمبلی ایم پی اے اور سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین صفدر ساہی نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے حلقے کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے صفدر ساہی کے پُرخلق انداز اور عوامی مسائل کے تئیں فوری توجہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *