
پنجاب میں ایک اور المناک واقعہ لاہور ذہنی معذور لڑکی سے ذیادتی کے افسوسناک واقعہ میں بڑی پیش رفت
لاہور پولیس نے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا وقوعہ کا مقدمہ 14 نومبر کو تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہوا تھا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت ٹیم نے ملزم گرفتارکیا
ملزم نے بوستان کالونی قینچی سٹاپ کے قریب کوارٹر کرائے پر لیے رکھا تھا
ملزم متاثرہ ذہنی معذور لڑکی کو بہانے سے ورغلا کر ذیادتی کرتا رہا، حالت غیر ہونے پر ملزم 23 سالہ متاثرہ کو 13 نومبر کو جنرل ہسپتال لے گیا فیصل کامران
ملزم منور نعمان عرف نومی لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ہسپتال آتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی حاملہ ہے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے جنڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کی ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق، ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو تعریفی اسناد دینے کا حکم
خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم حکومت پنجاب کی ریڈ لائن ہیں خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، فیصل کامران
