
پاکستان میں پہلی بار ایشیا – اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد
ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کو ‘ ایشیا – اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن'(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل
نومبر 2026 میں پاکستان پہلی بار تین روزہ’ ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ’ کی میزبانی کرے گا
ڈیجیٹل سمٹ میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہو گی
24سے زائد ممالک اور 1,000سے زائد آئی ٹی ماہرین کی شرکت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں فروغ حاصل ہوگا
یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی مرہون منت ہے
ستمبر میں ‘ایسوشیو’ کے چیئرمین سٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو سراہا ایسوشیو ‘ کانفرنس میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ’ کی میزبانی پاکستان کو علاقائی آئی ٹی ہب کے طور پر منوانے میں اہم کردار ادا کرے گی
