
پاک فوج نے جدید (ایم آر اے پی) بکتر بند گاڑیاں اپنے اپریشنل دستوں میں شامل کر لی۔
پاک فوج نے دہشت گردی اور بارودی سرنگوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر جدید MRAP (Mine Resistant Ambush Protected) بکتر بند گاڑیاں اپنے آپریشنل دستے میں شامل کر لی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں بارودی سرنگوں، آئی ای ڈی دھماکوں اورحملوں سے فوجی اہلکاروں کے مؤثر تحفظ کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں۔
ایم آر اے پی گاڑیوں کا وی شکل نچلا ڈھانچہ دھماکے کی شدت کوکم کر دیتا ہے، جس کے باعث اندر موجود اہلکاروں کے جانی نقصان میں نمایاں حد تک کمی آتی ہے۔ اسی وجہ سے ان گاڑیوں کو انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور حساس علاقوں میں قافلوں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
خصوصیات کے لحاظ سے پاک فوج کے زیرِ استعمال MRAP گاڑیوں میں مضبوط بکتر، جدید سسپنشن سسٹم، 4×4 اور 6×6 ڈرائیو صلاحیت اور بھاری اسلحہ نصب کرنے کی گنجائش شامل ہے۔ بعض جدید ماڈلز میں ریموٹ کنٹرول ویپن اسٹیشن، نائٹ وژن آلات اور مؤثر کمیونیکیشن سسٹمز بھی نصب ہیں۔
