کینٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے زیرِ انتظام بنگلہ نمبر 9 کلیار ٹاؤن چیمہ کالونی سمیت متعدد آبادیوں میں واٹر سپلائی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا


سرگودھا(رپورٹ طاہراشرف)
کینٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے زیرِ انتظام بنگلہ نمبر 9 کلیار ٹاؤن چیمہ کالونی سمیت متعدد آبادیوں میں واٹر سپلائی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب نہر لوئیر جہلم کینال پر قائم نئے پمپنگ اسٹیشن میں منعقد ہوئی جہاں ایگزیکٹو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ ارسلان حیدر نے بٹن دبا کر منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور ایم پی اے صفدر ساہی بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد وفد چیمہ کالونی پہنچا جہاں سیاسی و سماجی شخصیات جواد خرم، مستنصر کھرل، اسجد منیر چوہدری اور علاقہ معززین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے صفدر ساہی نے کہا کہ جواد خرم ہمارا نمائندہ ہیں یہاں کے لوگ اپنے بنیادی مسائل سے انہیں آگاہ کریں ہم ان کے ساتھ ملکر یہ مسائل حل کرائینگے۔ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ پینے کے صاف پانی کے بعد سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ حلقہ عوام کی خدمت ان کی ذمہ داری اور مشن ہے۔ کینٹ علاقوں میں صفائی، گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے، پارکوں کی تزئین و آرائش، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور سڑکوں و سیوریج کے نظام کی بہتری کے متعدد منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سسٹم اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ تھا جسے آج حل کر دیا گیا ہے۔ اب ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ باقی مسائل بھی مرحلہ وار جلد حل کیے جائیں گے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *