
امریکا نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا
۔امریکا نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئی پالیسی کا آغاز کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ جو بھی ممالک ایران کے ساتھ تجارتی معاملات رکھیں گے، ان پر امریکا 25 فیصد اضافی محصول (ٹیرف) عائد کرے گا۔صدر ٹرمپ کے اس بیان کو واشنگٹن کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے کی تازہ کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ایران کی معیشت کو نشانہ بنانے کے لیے ہے، بلکہ اس کا مقصد دنیا کے دیگر ممالک کو بھی واضح پیغام دینا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کریں۔ بین الاقوامی تجارت پر ماہرین کا خیال ہے کہ اس فیصلے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے یورپی، ایشیائی اور خطے کے ممالک کے سامنے مشکل صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جنہیں اب امریکی تجارتی پابندیوں یا ایران کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے جیسے مشکل فیصلوں کا سامنا ہوگا۔ یہ اقدام امریکی خارجہ پالیسی میں ایران کے حوالے سے سخت موقف کی ایک اور کڑی ہے، جس کے اثرات عالمی تجارتی راستوں اور بین الاقوامی تعلقات پر بھی پڑ سکتے ہیں
