
ذرائع کے مطابق ایران پر امریکی حملے کا امکان مغربی فوجی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران پر قریب المراد فوجی کارروائی کے اشارے مل رہے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق، امریکی حملہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔ مغربی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع رویہ امریکی فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی اسی طرح کے دعوے کیے ہیں کہ امریکا آنے والے دنوں میں ایران پر کارروائی کر سکتا ہے۔ اسرائیلی اہلکاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران میں مداخلت کا ابتدائی فیصلہ کر چکے ہیں، تاہم حملے کے دائرہ کار اور وقت کا تعین ابھی باقی ہے۔
یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی ہیں جب صدر ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کے ساتھ سلوک پر سخت نتائج کی دھمکی دی تھی۔
امریکی حملے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر، اسپین، پولینڈ، اٹلی، بھارت اور دیگر کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑن کی ہدایت جاری کی ہے۔ مشرقی وسطیٰ میں واقع امریکی فضائی اڈوں سے فوجیوں کا انخلا بھی شروع ہو گیا ہے۔
ایران کی جانب سے پہلے ہی واضح انتباہ جاری کیا جا چکا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی سینئر اہلکار نے خبر رساں ادارے سے بات چیت میں بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی سمیت خطے کے ممالک کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو ان ممالک میں موجود امریکی اڈے بھی جوابی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔
