
جائیداد کی لالچ نے اس حد تک اندھا کر دیا کہ ویلینٹائن ڈے جیسے پیار کے دن کو موت کا پیغام بنا دیا۔ ایک خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو محبت کے نام پر زہر کا گلاس پلا دیا۔ مقتول کو پہلے سے ہی شک تھا کہ اس کی بیوی اسے آہستہ آہستہ زہر دے رہی ہے، مگر اسے اندازہ نہ تھا کہ اس کا اختتام ویلینٹائن ڈے کے نام پر دیے گئے ’محبت بھرے تحفے‘ پر ہوگا۔ یہ تحفہ کوئی پھول یا کوئی اور تحفہ نہیں بلکہ زہر تھا، جس نے اس کی زندگی ہی ختم کر دی۔
