خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کی طالبات کا ISPR کے زیر اہتمام جاری


خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کی طالبات کا ISPR کے زیر اہتمام جاری Winter Internship کے دوران سپیشل سروسز گروپ (SSG) کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ ۔طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت، استعمال ہونے والے آلات اور عملی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سپیشل سروسز گروپ کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپس سے متعلق نہ صرف تربیتی طریقہ کار پر روشنی ڈالی بلکہ عملی مظاہرے بھی پیش کیے ۔طالبات نے پیرا ٹروپرز کے استعمال میں آنے والے خصوصی سامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور خود بھی ٹاور جمپس کا عملی تجربہ حاصل کیا ۔ طالبات نے فری فال کا مظاہرہ دیکھ کر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس کو ایک یادگار اور سیکھنے والا لمحہ قرار دیا ۔ طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا ۔دورے کے اختتام پر طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک منفرد تجربہ فراہم کیا ۔ ہم نے یہاں پر آ کر دیکھا کہ کس طرح پیرا ٹروپرز ہواؤں میں ملک کا دفاع کر رہے ہیں ۔ عمارا جدون
پیرا ٹروپرز کی سخت ٹریننگ اور ڈسپلن کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ایس ایس جی کے جوان کیا کچھ نہیں کرتے.وجیہ علی
ہم نے یہاں پر آکر یہ تجربہ حاصل کیا کہ کس طرح پیرا ٹروپرز جمپ لگاتے ہے جس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا عزائمہ خان

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *