پنجاب لگژری سرکاری گاڑیاں لامحدود پیٹرول پنجاب کی افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری۔چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس کی دوگاڑیوں کے لیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملےگا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں ۔ گریڈ 19 اور20 کےاسپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی 1600سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے۔گریڈ18 میں ڈپٹی سیکرٹری1500 سی سی گاڑی کے لیے 175لیٹر پیٹرول استعمال کریں گے
