سرگودھا غیر قانونی آئی ایس ایس بی کوچنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا غیر قانونی آئی ایس ایس بی کوچنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، تین اکیڈمیاں سیل سرگودھا ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر آئی ایس ایس بی کوچنگ فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں قائم تین اکیڈمیوں کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ سیل کی جانے والی اکیڈمیوں میں اسٹار فورسز اکیڈمی اور عزیز فورسز اکیڈمی، سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودہا اور الخیرالرحمٰن فورسز اکیڈمی، نزد کراؤن پیلس خوشاب روڈ سرگودھا شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ان اداروں کے پاس نہ تو کسی قسم کی سرکاری منظوری موجود تھی اور نہ ہی قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بھی شہر بھر میں ایسے اداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *