محترم پروفیسر ہارون الرشید تبسم


محترم پروفیسر ہارون الرشید تبسم
فخرِ سرگودھا، ماہرِ تعلیم، شاعر، ادیب اور 178 کتب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو ان کی آخری آرام گاہ پر پہنچا دیا گیا۔ ایک روز قبل 70 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرکزی عید گاہ میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، دانشور، شاعرانہ حلقوں کے افراد، شہری دفاع کے افسران و جوان، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ ان کے برادر حقیقی مرزا عبدالسلام نے پڑھائی، جس کے بعد ان کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر فضا ماحول سوگوار اور ہر چشم پرنم تھی۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کا شمار سرگودھا کے ان نابغہ روزگار شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نہ صرف شعبہ تعلیم میں اپنی خدمات انجام دیں بلکہ سیرت النبی، پاکستان سے محبت، عشق رسول، عشق مصطفی، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح پر مشتمل بیش بہا کتب تحریر کرکے قومی و ملی خدمات سرانجام دیں۔ وہ گورنمنٹ انبالہ کالج سرگودھا سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی درس و تدریس سے منسلک رہے اور اپنی تصانیف کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کا پیغام عام کیا۔ ان کی علمی و ادبی خدمات کے صلے میں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ ان کی وفات سے شہرِ تعلیم و ادب میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، جسے کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔
ان کے ایصال ثواب کے لیے منگل کے روز واپڈا کالونی گراؤنڈ اقبال کالونی میں خصوصی اجتماع منعقد ہوگا جس میں ان کے دوست احباب، شاگرد اور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *