
چارسدہ: بٹگرام پولیس کی کامیاب کارروائی
گائے چوری میں ملوث ملزم گرفتار، فروختگی کی رقم 2 لاکھ روپے برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام امتیاز علی شاہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گائے چوری میں ملوث ملزم محمد عثمان ولد محمد ولی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ گائے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 2 لاکھ روپے بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی متوقع ہے۔
