ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا محمد (QPM) کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اہم سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا محمد (QPM) کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اہم سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد خان، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، لائن آفیسر عبدالصمد، لائن آفیسر سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس انچارج نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، خصوصاً رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

ڈی پی او مہمند نے ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر میں قیامِ امن ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر کی مساجد میں نمازِ تراویح کے دوران خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے، اہم مقامات پر مؤثر ناکہ بندیاں قائم کرنے اور مشتبہ افراد و گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی، حساس علاقوں میں ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کی مشترکہ گشت بڑھانے اور افسران کو اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی یقینی بنانے کی بھی تاکید کی گئی۔

ڈی پی او مہمند نے واضح کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *