
ماہِ صیام کے آغاز پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن
لاہور سمیت پنجاب بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال 555 گینگز کے 1299 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 29 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا، 20 کروڑ 40 لاکھ نقدی، 25 گاڑیاں، 364 موٹر سائیکلیں، 77 تولے سونا، 181 مویشی اور 623 موبائل فونز بھی تحویل میں لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جن میں 117 کلاشنکوف، 211 رائفلز، 3494 پسٹلز، 275 بندوقیں، 76 ریوالور اور 13 ہزار 950 گولیاں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
