ملک بھر میں یوم قائدِاعظم بھرپور قومی جذبے اور گہری عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا


ملک بھر میں یوم قائدِاعظم بھرپور قومی جذبے اور گہری عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ دفاع پاکستان ونگ کے زیر اہتمام ہونے والے ان تقریبات کے حوالے سے ضلع فیصل آباد کے صدر مرزا محمد عمار ندیم نے تفصیلی منصوبہ بندی اور تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوان نسل میں قائدِاعظم محمد علی جناح کے افکار، جدوجہد اور خواب کو زندہ رکھنا ہے۔ ملک بھر میں ہونے والی تقریبات میں قومی یکجہتی، وطن سے محبت اور دفاعِ پاکستان کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
ضلعی سطح پر ہونے والے پروگراموں میں نعت خوانی، قومی نغمات، تقاریر اور دیگر ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ہر عمر اور طبقے کے شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ مرزا محمد عمار ندیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی دن پر بھرپور شرکت کرکے قائدِاعظم کے نظریے اور پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔
یہ دن ہر شہری کے لیے قومی شعور اور ذمہ داریوں کا احساس تازہ کرنے کا موقع ہے، تاکہ ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ہم سب اپنا کردار ادا کر سکیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *