وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہاتھوں کا 30 کانفرس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین کا افتتاح


وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہاتھوں کا 30 کانفرس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین کا افتتاح –
پنجاب حکومت کی جانب سے کاپ 30 کانفرس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ قائم کیا گیا ہے –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے جاسنڈا آرڈرن کے ہم راہ فیتہ کاٹ کر ‘پاکستان پویلین’ کا افتتاح کیا –
جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرس میں پسیفک ممالک کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے –
جاسنڈا آرڈرن اور محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر ڈاکومینٹری بھی دیکھی –
جاسنڈا آرڈرن نے پنجاب حکومت کے ماحول دوست اقدامات اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو سراہا –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن (Dame Jacinda Ardren) کا باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیالات –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی اپنی حکومت کی حکمت عملی پر نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو آگاہ کیا –
“آپ نے مختصر وقت میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کیے !”؛ جاسنڈا آرڈرن کی وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف سے گفتگو –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے جاسنڈا آرڈرن کے بطور وزیر اعظم نیوزی لینڈ کے عوام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا –
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگ زیب ، صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذی شان رفیق بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہم راہ تھے.

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *