

وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ،سرگودھا
Press Release
ٹیکس محتسب تنزا نیہ کے وفد کا وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ اسلام آباد کا دورہ
عوامی شکا یات کے جلد ازالے کے با عث وفاقی محتسب غر یب آ دمی کی عدا لت کے طور پر سا منے آ یا ہے۔ اعجاز احمد قر یشی
دونوں مما لک کے محتسب اداروں کے درمیان بہتر ین تجر بات کے تبا دلے پر زور
سرگودھا ( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ عوامی شکا یات کے جلد از جلد ازالے کی مسلسل کو ششوں کے با عث وفاقی محتسب کا ادارہ ایک غر یب آ دمی کی عدا لت کے طو ر پر سا منے آ یا ہے اور اسے عوام النا س کا بھر پور اعتماد حا صل ہوا ہے۔وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ٹیکس محتسب سر وس تنزا نیہ کے ایک وفد سے ملا قا ت کے دوران کیا۔ایرا سمس ونسنٹ متو ئی کی قیا دت میں تنزا نیہ کے ٹیکس محتسب سر وس کے 17 رکنی وفد نے بد ھ کو وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ کیا۔وفد کو دورہ کے دوران وفاقی محتسب کے کام، طر یق کار اور اہم اقدا مات کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ اس مو قع پر وفاقی محتسب نے اپنے خطاب کے دوران بتا یا کہ سال 2025ء کے دوران ان کے ادا رے نے 261,101 شکا یات کے فیصلے کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، جب کہ سال 2024 ء کے دوران فیصلوں کی تعداد 223,198 تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ شکایات اور فیصلوں میں یہ اضا فہ ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں میں علا قا ئی دفا تر کے قیام، کھلی کچہر یوں کے انعقاد، آ ئی آ ر ڈی پروگرام اور سر کا ری دفا تر کے دوروں جیسے اقدا مات کا نتیجہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ گز شتہ سال کے دوران وفاقی محتسب کے فیصلوں پر 96.8 فیصد عملدرآمد کی بے مثا ل شر ح حا صل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گز شتہ دو بر سوں کے دوران ملک کے دور دراز علا قوں میں رہنے والے لوگوں تک آسان رسا ئی اور انہیں بہتر خد مات فرا ہم کر نے کے لئے متعدد علاقا ئی دفاتر اور شکا یات سنٹرز قا ئم کئے گئے۔ اب یہ ادارہ ملک کے 28 شہروں میں مو جود ہے جو عوام النا س کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کرنے میں کلید ی کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے دونوں مما لک کے محتسب اداروں کے درمیان تجر بات اور بہتر ین طر یق کار کے تبادلے پر خصو صی زور دیا۔ اس مو قع پر تنزا نیہ کے وفد کے سربرا ہ نے وفاقی محتسب کے ادارے کی نما یاں کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ یہ ادارہ عوام النا س کو نہایت مفید خد مات فرا ہم کر رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی محتسب کے ادارے اور تنزا نیہ کے ٹیکس امبڈ سمین کے درمیان قر یبی پیشہ ورانہ روابط قا ئم کر نے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفد نے دورے کے دوران ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین (اے او اے)کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جسے اے او اے کے با رے میں تفصیلی بر یفینگ بھی دی گئی۔
