
حکومت کا 10 روپے کا نوٹ بند کر کے 10 روپے والا سکہ لانے کا فیصلہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے جب کہ 10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہوتی ہے، 10 روپے کا سکہ متعارف کرنے سے 10 سال میں کم از کم 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ہوگی، وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو ارسال کردی۔
