امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سنیچر کی صبح ہونے والے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم ایرانی حکام نے فوری طور پر ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے اسے ’نفسیاتی حربہ‘ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ان ہلاکتوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، قومی سلامتی کے امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔

تاہم ابھی تک ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور ایرانی ذرائع ابلاغ نے بھی اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *