
چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق دینا معاشرے کو تباہ کر رہا ہے ایم پی اے سجاد علی سومرو رکنِ سندھ اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سجاد علی سومرو نے کہا ہے کہ آج کل معمولی باتوں، انا اور موبائل فون جیسے معاملات پر گھروں کے فیصلے عدالتوں اور طلاق تک پہنچ رہے ہیں، جو نہایت افسوسناک ہے۔ میاں بیوی کو چاہیے کہ غصے اور جذبات میں آکر اپنے گھر برباد کرنے کے بجائے صبر اور سمجھداری سے مسائل حل کریں۔سومرو نے کہا کہ طلاق کا سب سے بڑا نقصان معصوم بچوں کو ہوتا ہے جو والدین کی جدائی کے بعد ذہنی اور معاشرتی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں طلاق کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے جو ہمارے معاشرے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے سجاد علی سومرو` نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوان بھائیوں اور بہنوں کو عقلِ سلیم عطا فرمائے تاکہ وہ معمولی اختلافات کو طلاق جیسے آخری قدم تک نہ لے جائیں اور اپنے گھروں اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔
