
سرگودہا میں محمد نصر نامی شخص کو مخالفین نے سر عام گولیاں مار کر قتل کر دیا
مقتول نصر لاہور میں قائم مشہور نجی ہسپتال میں ملازمت کرتا اور چھٹی پر گھر گیا تھا
سال قبل قاتل نے مقتول کے بچے کے ساتھ مبينہ بدفعلی کی جو ثابت ہونے پر ملزم کو 25 برس کی سزا ہوئی بعد ازاں معاملہ کی صلح ہونے کے باوجود ملزم کو رنج تھا،ذرائع
سرگودھا شہری کے بیہمانہ قتل پر لواحقین سراپا احتجاج ، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ، ائی جی پنجاب اور سی سی ڈی سے سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواہی گاؤں خواجہ اباد سکیسر کے رہائشی لاہور نجی ہسپتال میں ڈرائیور کی نوکری کرنے والے محمد نصر جس کے کمسن بیٹے کو ہمسائے کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جا چکا تھا جس پر ملزم پارٹی نے پولیس کے ساتھ مبينہ ملی بھگت کر کے گھر پر فائرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ،تمام تر معاملہ میں گزشتہ روز دونوں فریقين کے درمیان قران پاک پر صلح ہو گئی اور ائندہ ایک دوسرے کے خلاف لڑائی جھگڑا کرنے سے اجتناب کرنے کا وعدہ کیا گیا جس کے باوجود صبح 10 بجے کے قریب مقتول نصر ماچھی اپنے گھر کے باہر دکان پر کھڑا تھا کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے کلاشنکوف کا برسٹ مار کر محمد نصر کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا ، اس حوالے سے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سخت ظلم کیا گیا ہے ہماری وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی ڈی کے انچارج سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف سخت ترین کاروائی کرتے ہوئے ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے متعلقہ تھانہ نے دفعہ 302 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی کاروائی شروع کر دی ہے۔
