لاہورکے سب سے بڑے تھانے کاہنہ میں آگ لگنے کے باعث ہزاروں مقدمات کا ریکارڈ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کن کن مقدمات کا ریکارڈ جلا ہے اس بارے تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، رواں برس کرائم کیسزکےلحاظ سےتھانہ کاہنہ لاہورمیں سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ مبینہ پولیس مقابلوں کے درجنوں مقدمات بھی تھانہ کاہنہ میں درج ہیں، اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مطابق آگ کیسے لگی، تحقیقات جاری ہیں۔
