آج کی تازہ رپورٹ پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا سات روز کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا اعلان


آج کی تازہ رپورٹ پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا سات روز کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ فیصلہ ’تکلیف دہ ضرور ہو گا لیکن ریاست کو مضبوط رکھنے کے لیے یہ لازم تھا۔جمعہ کے دن اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب سات روز کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور اس فیصلے کے ذریعے حکومت تیل کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اوگرا روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر کے اسے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو بھی اُتار چڑھاؤ ہو گا وہ فوری طور پر عوام کو منتقل کر دیا جائے گا۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *