پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
پاکستان نیوی کے مطابق بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کے دوران تقریبا 13 کروڑ ڈالر مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامین (آئس) برآمد کر لی گئی ہے۔
پاکستان نیوی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) کے بیان میں کہا گیا کہ کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) کا حصہ پی این تبوک نے سعودی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں علاقائی سمندری سیکیورٹی گشت کر رہا تھا، اس دوران پی این تبوک نے بحیرہ عرب میں موجود ایک مشکوک کشتی کو روکا۔
بیان میں کہا گیا کہ بعد ازاں مشکوک کشتی پر بڑی انسدادِ منشیات کارروائی کامیابی سے انجام دی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ہزار کلوگرام سے زائد آئس ضبط کی گئی، گزشتہ دو ماہ میں پی این کے جہازوں کی جانب سے تیسری لگاتار کامیاب کارروائی ہے۔
