
سرگودہا کینٹ بورڈ کی جانب سے گھر گھر کچرا اٹھانے کی سروس کا آغاز
سرگودھا سی ای او کینٹ بورڈ سرگودھا ارسلان حیدر ہاشمی نے شہر کی صفائی بہتر بنانے کے لیے گھر گھر کچرا اٹھانے کی جدید ڈور ٹو ڈور سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس نظام کے تحت کچرا اٹھانے والے رکشے روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں میں جائیں گے اور شہریوں کے گھروں سے کچرا جمع کریں گے۔ نئے سسٹم سے نہ صرف شہر کی مجموعی صفائی میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو کچرا خود لے جانے کی جھنجھٹ سے بھی نجات ملے گی۔
عوامی سطح پر اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ کی یہ سہولت ماحول دوست، مؤثر اور شہری سہولتوں میں اضافہ کرنے والا قدم ہے۔
