
پاکستان نے انڈین وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے ایک بیان کو غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے، اس کی سخت مذمت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق انڈین وزیر دفاع کا یہ بیان اُس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستی خودمختاری کی کُھلی خلاف ورزی ہے۔
وزارتِ خارجہ کا یہ ردعمل راج ناتھ سنگھ کے اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’آج شاید سندھ کی سرزمین انڈیا کا حصہ نہیں ہے، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ انڈیا کا حصہ رہے گا۔ اور جہاں تک زمین کی بات ہے تو سرحدیں بدل سکتی ہیں۔ کیا پتا کل کو سندھ پھر سے انڈیا میں واپس آ جائے۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے مہینوں بعد بھی سیاسی و عسکری رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور انڈین وزیرِ دفاع کا حالیہ بیان اس سلسلے کی تازہ کڑی ہ
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین، تجزیہ کاروں نے اس بیان کو پاکستان کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ‘ قرار دیتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
