
خاندان میں شادی تھی جس کی وجہ سے یکم دسمبر کو گھر کے مرد بارات کے ساتھ چلے گئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد جب چھ سالہ ویدھی گھर میں کہیں نظر نہیں آئی، تو موجود لوگوں نے اسے ہر جگہ ڈھونڈنا شروع کیا۔ آخرکار گھر والوں کو ویدھی اپنے ہی گھر کی پہلی منزل پر موجود ایک سٹور روم میں مردہ حالت میں مل گئی۔
اس کی لاش پانی سے بھرے ایک ٹب میں تھی۔ ویدھی کا سر پانی کے اندر ڈوبا ہوا تھا جبکہ پیر ٹب سے باہر تھے۔ جس سٹور روم میں وہ ملی، اس کا دروازہ باہر سے بند تھا۔
چھ سالہ ویدھی اپنے والدین کے ساتھ 30 نومبر کو ہریانہ کے سونی پت ضلع کے ایک گاؤں میں اپنے دادا دادی سے ملنے آئی تھی۔ وہ پڑوس کے گاؤں نولتھا میں ہونے والی ایک رشتے دار کی شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ ویدھی کے دادا کے گھر پر اس کی رشتے کی ایک چچی پونم بھی موجود تھیں۔
