سولھویں صدی کی امیر زادی جین بولین پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے


سولھویں صدی کی امیر زادی جین بولین پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے۔ ان پر اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ بادشاہ ہنری ہشتم کی دو بیویوں، اپنی نند این بولین اور کیتھرین ہاورڈ کے ساتھ غداری کے الزامات بھی لگے۔
کیا وہ واقعی’جنسی شہوت کی دیوانی‘ کوئی جاسوس تھیں، جن پر لگے تمام الزامات درست تھے یا پھر ایک ظالم بادشاہ کے تشدد کے لیے وہ ایک آسان ہدف تھیں؟ فِلیپا گریگوری کے نئے تاریخی ناول ’بولین ٹریٹر‘ میں سولھویں صدی کی اسی خاتون کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے بادشاہ ہنری ہشتم اپنی غیرمستقل مزاجی کے لیے معروف تھے جن کے دربار میں کوئی بھی محفوظ نہیں تھا اور ملکاؤں اور امیروں کے قریب رہنے والے لوگ جلدی جلدی وفاداریاں بدلتے رہتے تھے۔ درباری خاتون جین بولین نے پانچ ملکاؤں کی خدمت کی جن میں ان کی نند این بولین اور ان کی کزن کیتھرین ہاورڈ بھی شامل تھیں۔
تاریخ بتاتی ہے کہ دونوں کو ہنری ہشتم نے قتل کروایا

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *