ڈاکٹر انیس احمد، وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ پروگرام


ڈاکٹر انیس احمد، وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ سے پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ماضی کے بارے میں آج کی نوجوان نسل کی زیادہ تر معلومات کتابوں اور مصنفین کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں۔ڈاکٹر انیس احمد نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان، جو قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، مستقبل کے معمار کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔
انہوں نے علامہ اقبال کے تصور پر روشنی ڈالی کہ مسلمان ایک منفرد قوم ہیں جن کی جداگانہ ثقافت، عقیدہ، معیشت اور اسلامی اقدار ہیں، جو متحدہ ہندوستان میں محفوظ نہیں رہ سکتی تھیں۔دو قومی نظریہ پاکستان کی بنیاد بنا، جسے قائداعظم محمد علی جناحؒ نے تین سنہری اصولوں اتحاد، ایمان اور نظم ضبط میں سمو دیا۔انہوں نے قائداعظم کے اس پیغام کو دہرایا کہ فرقہ واریت اور صوبائیت ایک بیماری ہیں ،جن کا مؤثر علاج اسلامی تعلیمات میں موجود ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *