کیڈٹ کالج کوہاٹ میں میٹرک امتحانات، کنٹرولر ڈاکٹر طاہر اللہ جان کا اچانک دورہ


کیڈٹ کالج کوہاٹ میں میٹرک امتحانات، کنٹرولر ڈاکٹر طاہر اللہ جان کا اچانک دورہ

تعلیمی بورڈ کوہاٹ کے کنٹرولر کا امتحانی مراکز کا معائنہ، شفافیت یقینی بنانے پر زور

کوہاٹ (ایثارعلی بنگش) کوہاٹ میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے سلسلے میں کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ کوہاٹ ڈاکٹر طاہر اللہ جان نے آج 7 اپریل کو کیڈٹ کالج کوہاٹ کے امتحانی ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی انتظامات، طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کنٹرولر امتحانات نے امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانات کو مکمل شفافیت اور میرٹ کے مطابق منعقد کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی محنت کا درست صلہ مل سکے۔ ڈاکٹر طاہر اللہ جان نے امتحانی ہال میں موجود طلبہ سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ طلبہ نے مجموعی طور پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ کوہاٹ امتحانات کے صاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امتحانی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام مراحل احسن طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *