
ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عابد آفریدی کا آثارِ قدیمہ تخت بھائی کا سیکیورٹی دورہ
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عابد آفریدی نے آثارِ قدیمہ تخت بھائی کا سیکیورٹی دورہ کیا۔ دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی اور مجموعی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی ایس پی نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دورانِ ڈیوٹی مکمل الرٹ رہیں، تاریخی مقام اور ملکی و غیرملکی سیاحوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
