محکمہ لائیو اسٹاک کی ویٹرنری ڈسپنسری کی سرکاری زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی کاشتکاری کا معاملہ سامنے آیا ہے


چیچہ وطنی کے نواحی علاقے کسووال (چک نمبر 120/13-AL) میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ویٹرنری ڈسپنسری کی سرکاری زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی کاشتکاری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ چند دن پہلے DCساھوال نے نوٹس لیا لیکن اعلی افسران اپنے عملہ کی کالی بھیڑوں کو بچانے کے لیے ڈی سی ساھوال کو بھی کچھ نہ سمجھا کاشتکاری کے سارے ثبوت ھونے کے باوجود سب ضلع انتظامیہ کو ایک کلین چٹ دے دی گئی عوامی و سماجی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ کے بعض افسران اور عملہ اس سرگرمی میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ کلین چٹ میں وضا نظر آئے رھا ھے پھر بھی DC sahiwal کے نوٹس کو ھوا اڑا دیا گیا
ذرائع کے مطابق ویٹرنری ہسپتال کا کل رقبہ تقریباً 12 کنال ہے، جس میں سے صرف 5 مرلہ پر عمارت قائم ہے جبکہ باقی 5 سے 6 کنال اراضی پر بغیر کسی لیز یا سرکاری اجازت کے کاشتکاری کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ اس زمین کو نجی افراد کو ٹھیکے پر دے کر مبینہ طور پر مالی فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے میں ڈسپنسری کے عملے اور دیگر متعلقہ افراد کے ملوث ہونے کے شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم کسی بھی فرد کی باقاعدہ تصدیق یا ذمہ داری کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اعلیٰ سطح پر بھی غفلت یا لاعلمی پائی جا سکتی ہے، جس پر فوری تحقیقات کی ضرورت ہے۔ جب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جب ایک عام شہری نے کاشتکاری کے بارے میں۔ سوال کیا تو آگے سے ہسپتال کا عملہ گالی گلوج پر اتر آئے اور شہری کو دھکے مارے کر ہسپتال سے باہر نکال دیا
متاثرہ شہریوں اور سماجی شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر آصف طفیل ساہیوال، اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق ساہیوال سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف انکوائری DC office میں کرائی جائے۔
شہریوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو اس میں ملوث افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور محکمہ کو بدعنوان عناصر سے پاک کیا جائے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *