

سرگودہا سلانوالی میں قادیانیوں کی بڑی سازش ناکام–
سلانوالی میں قادیانی تحصیلدار کی تبدیلی کے دوران ایک متنازعہ پیش رفت سامنے آئی، جہاں سابق تحصیلدار نے چارج چھوڑنے سے قبل قادیانیوں کی عبادت گاہ کے لیے ایک رجسٹری کنفرم کر دی۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہریوں اور سماجی کارکنوں اور علمائے کرام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
سماجی ورکرز، علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تحصیل آفس کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا اور رجسٹری کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ رجسٹری انتقال کو منسوخ کر دیا۔
رجسٹری منسوخ ہونے پر شہریوں، علمائے کرام، سماجی کارکنان نے اس اقدام پر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل کو سراہا–
انتظامیہ کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین بھی کی جا رہی ہے تاکہ تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور قانونی تقاضوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا–
