ٹھٹھہ جنگشاہی کوہستان کے علاقے میں ڈینگی کے کئی کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔


ٹھٹھہ جنگشاہی کوہستان کے علاقے میں ڈینگی کے کئی کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ماما علی نواز جوکھیو میں بڑی تعداد میں لوگ ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں مظفر جوکھیو ولد ذوالفقار جوکھیو، شکیل ولد محمد ایوب، عدنان جوکھیو ولد ولی محمد، آفتاب ولد اسلم جوکھیو، ظہیر احمد ولد حاجی کرم علی جوکھیو اور نعمان جوکھیو شامل ہیں۔
متاثرہ مریضوں میں سے کچھ رورل ہیلتھ سنٹر جنگشاہی اور کچھ سول ہسپتال مکلی میں زیر علاج ہیں۔
دیہاتیوں منور علی جوکھیو، ذوالفقار جوکھیو، شاہنواز جوکھیو اور دیگر صحافیوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں اور گردونواح میں نہ تو ویکسینیشن کی گئی ہے اور نہ ہی مچھر مار سپرے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ ادارے مکمل غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ معصوم بچے بھی اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
اہل دیہہ نے حکومت اور محکمہ صحت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں، مچھر مار اسپرے کی ہنگامی مہم شروع کی جائے اور متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جائیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *