
چنیوٹ میں ناقص غیر معیاری دودھ سپلائی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے. ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جھنگ روڈ پر CAV-3651 نمبری دودھ سپلائر ٹینکر کی چیکنگ کرتے ہوئے1ہزار لیٹر ناقص بدبودار دودھ تلف کردیا جبکہ سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کردیا. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ موقع پر کیے گئے دودھ کے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر دودھ تلف کیا گیا، ٹینکر میں فروخت کے لیے ترسیل کیے جانے والا دودھ خراب پایا گیا، سپلائر کے پاس انتہائی لازم اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں. ڈی جی فوڈاتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق خالص دودھ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کو مفت ٹیسٹ کروائیں، دودھ بردار گاڑیوں اور ڈیری یونٹس کی باقاعدہ چیکنگ کی جارہی ہے، شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں
