
سرگودھا ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ و ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن سرگودھا ایف آئی اے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سرگودھا گرفتار ملزمان میں صائمہ جبین، چوہدری محمد اکمل اور میاں امیر اکبر میانہ شامل ہیں۔
سرگودھا صائمہ جبین پر پرتگال ملازمت ویزے کے نام پر 24 لاکھ روپے، چوہدری محمد اکمل پر سعودی عرب ملازمت ویزے کے نام پر 10 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ سرگودھا تیسرے ملزم میاں امیر اکبر میانہ پر عمرہ ویزے کے نام پر 8 لاکھ 48 ہزار روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ سرگودھا ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے رقم وصول کرنے کے باوجود متاثرین کو بیرون ملک نہیں بھجوایا اور نہ ہی رقوم واپس کیں۔سرگودھا تینوں مقدمات میں مزید تفتیش جاری جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ سرگودھا انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرگودھا سرکل سرگودھا:شہری بیرونِ ممالک روزگار اور عمرہ کے لئے مستند ذرائع سے رجوع کریں، ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے سرگودھا
