روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکی میزائل دفاعی نظام کو چکما دینے میں کامیاب ہوگیا ہے

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکی میزائل دفاعی نظام کو چکما دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے نہایت درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے- روسی رپورٹس کے مطابق، ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری کے حامل ہیں اور ہدف تک پہنچنے سے قبل اپنی سمت اور پوزیشن بار بار تبدیل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے- رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پینٹاگون اس بات پر شدید تشویش میں ہے کہ ایران اتنی مہارت اور درستگی کے ساتھ حساس فوجی ٹھکانوں کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو خفیہ اور حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں۔ ایک سابق روسی انٹیلی جنس افسر نے اس امریکی اخبار کو بتایا کہ روس اور ایران کے درمیان محدود پیمانے پر معلومات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، جس میں امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی لوکیشن بھی شامل ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *