ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس یونین کونسلز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی پیشرفت کا جائزہ


ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس یونین کونسلز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی پیشرفت کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی تمام 186 یونین کونسلز میں سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود ، سی او ضلع کونسل اسد ہریا، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں اہم اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ ان مقامات میں امام بارگاہیں، مساجد، بازار، تعلیمی ادارے، پبلک مقامات اور دیگر رش والی جگہیں شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ہر یونین کونسل میں کم از کم آٹھ مختلف مقامات پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں جنہیں سیف سٹی کے مرکزی نظام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام کیمرے معیاری ہوں اور انہیں بروقت سیف سٹی سسٹم کے ساتھ فعال طور پر منسلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے، اس لیے تمام ادارے باہمی رابطے سے اس منصوبے کو جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *