


سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام ممبران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ثناء اللہ تھے جبکہ چیئرمین سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور میاں محسن رضا سرپرست ذوالفقار ہاشمی ، صدر یونین جی حسنین شاہ، جنرل سیکرٹری بلال مون، فنانس سیکرٹری ضیاء الدین لالی، انفارمیشن سیکرٹری تنویر احمد قریشی، جوائنٹ سیکرٹری شفیق طاہر ،محمد جاوید ملک رانا طاہر، رائے حسن محمود ڈھڈی، جاوید قمر،تصور ملیانہ اور دیگر ممبران و عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کا ماحول خوشگوار اور برادرانہ تھا جہاں عید کی خوشیوں کو آپس میں بانٹا گیا اور صحافی برادری کے اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس میں باہمی تعاون، اتحاد اور پیشہ ورانہ دیانت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی، پیشہ ورانہ تربیت اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر متفقہ طور پر سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے اے پی پی کے اسٹیشن انچارج مخدوم شاہ لطیف قریشی کو نامزد کیا گیا، جس کا باضابطہ اعلان عید ملن پارٹی کے دوران کیا گیا۔ شرکاء نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مخدوم شاہ لطیف قریشی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
